امریکا :متحدہ کی جانب سے اے پی ایس شہداء کیلئے تقریب

شائع 14 دسمبر 2015 06:51am

واشنگٹن:امریکا میں ایم کیوایم کی جانب سے آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی یاد میں تقریب کاانعقاد کیاگیا،جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورشہیدبچوں کیلئے دعا کی گئی۔امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایم کیوایم کی جانب سے مقامی ہوٹل میں آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کی یاد میں تقریب کاانعقاد کیاگیا،جس میں واشنگٹن میں موجود ایم کیوایم کے کارکنوں نے شرکت کی۔
تقریب میں آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں،سقوط ڈھاکا،ایم کیوایم کے شہداء کے لیے دعابھی کی گئی،اس موقع پرموجود لوگوں کاکہناتھاکہ آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

Read Comments