راولپنڈی: پولیس کا سرچ آپریشن،125افراد گرفتار

شائع 13 فروری 2016 05:08am

راولپنڈی:راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں نجی ہاسٹل میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے طالبعلموں سمیت ایک سو پچیس افراد کو حراست میں لے لیا۔ شناختی کوائف نامکمل ہونے پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران نجی ہاسٹل سے ایک پچیس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں سے چار افراد کو شناختی دستاویزات نہ ہونے پر باقاعدہ طور پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

زیرحراست افراد میں اساتذہ، طالبعلم اور ہاسٹل کے ملازمین شامل ہے، گرفتار طالب علموں نے تھانے کے احاطے میں پولیس کے رویے خلاف احتجاج کیا نعرے بازی بھی کی، جب کہ ایس ایچ او تھانہ نیو ٹاون کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیا گیا ہے۔

Read Comments