فیصل آباد:جنگ ستمبر 1965 کے ہیرو میجرراجہ عزیز بھٹی شہیدنشان حیدر کا 53واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔
راجہ عزیز بھٹی شہید 16 اگست 1928 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان کے بعد 21 جنوری 1948 کو پاکستان ملٹری اکیڈمی میں شامل ہوئے۔
انہوں نے بہترین کیڈٹ کے اعزاز کے علاوہ شمشیرِ اعزازی اور نارمن گولڈ میڈل حاصل کیا اور ترقی کرتے کرتے 1956 میں میجر بن گئے۔
جنگ 1965میں بھارتی فوج کے لاہور پر حملے میں برکی کے محاذ پر کمپنی کمانڈر میجر عزیز بھٹی دشمنوں کے سامنے ڈٹے رہے،6دن 6راتوں تک ارضِ پاک کے نڈر سپوت نے دشمن کے ہر وار کو ناکام بنایا۔
پنجاب رجمنٹ کے 28افسروں سمیت وطن عزیز پر جان نثار کرنے والے اورقوم کا مجاہدمیجر عزیز بھٹی نےسیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا ۔
میجر عزیز بھٹی نے12ستمبر کو1965صبح 9:30بجے میجر عزیز بھٹی دشمن کی نقل وحرکت کا مشاہدہ کرنے والے ہی تھے کہ توپ کا ایک گولہ ان کے سینے کو چیرتا ہوا پار ہوگیا اور برکی کے محاذ پر بہادر سپوت نے جام شہادت نوش کیا۔
میجرراجہ عزیز بھٹی کی جرات و بہادری پر پاکستان کی مسلح افواج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔