کراچی :یونیورسٹی روڈ پر پھٹی پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل

اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2015 08:28am

کراچی :کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر گزشتہ روز دو مقامات سے پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی، جس میں چوبیس انچ قطر کی لائن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ چوراسی انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے، جس میں مزید اڑتالیس گھنٹے لگیں گے۔

کراچی میں گزشتہ روز پانی کی پائپ لائن دو مقامات سے پھٹی،پہلی نیپا چورنگی کے قریب، اور دوسری اردو یونیورسٹی کے پاس، چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد جامعہ اردو کے قریب پائپ لائن کی مرمت کرلی گئی جبکہ نیپا چورنگی کے قریب پھٹنے والی پائپ لائن کا مرمتی کام جاری ہے،پائپ لائنیں پھٹنے سے دس کروڑ گیلن پانی ضائع ہوگیا،ایک روز کی تگ و دو کے بعد سڑکوں پر موجود پانی صاف کردیا گیا۔

دوسری جانب گلشن اقبال نظارات کے مقام پر پانی کا بہاو¿ تاحال جاری ہے،جس کے باعث شہریوں کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا ہے،نظارات کے قریب پانی میں پھنسی گاڑیوں کو علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت نکال رہے ہیںجبکہ کوئی حکومتی نمائندہ موقع پر موجود نہیں ہے۔چیف انجینئر سکندر زرداری کا کہنا ہے کہ چوراسی انچ قطر کی پائپ لائن کا مرمتی کام مکمل ہونے میں مزید اڑتالیس گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

Read Comments