وہ پرکشش اداکار ۔۔ جنہوں نے وقت کو پیچھے چھوڑدیا
فلم انڈسٹری ایسی نگری ہے جہاں آپ کے پسندیدہ اداکاروقت گزرنے کے ساتھ حسین سے حسین تر ہوتے جاتے ہیں۔ ہالی وڈ بھی ایسی انڈسٹری ہے جہاں لاکھوں کروڑوں لوگوںکے دلوں پر راج کرنے والے اداکار برسوں گزر جانے کے بعد بھی اسی طرح قبضہ جمائے ہوئے ہیں جس طرح سالوں پہلے راج کرتے تھے۔ ان اداکاروں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہوں نے بڑھتی عمر کو مات دے دی ہے اور دلوں کے ساتھ شوبز انڈسٹری سے بھی وداع لینے کو تیار نہیں ہیں۔ آج ہم آپ کیلئے ہالی وڈ کے چنداداکاروں کے حسن کی چند جھلکیاں لے کر آئے ہیں انہیں دیکھئے اور حیران ہوئیے۔ لیونارڈو ڈی کیپریو لیونارڈو نے فلمی کیرئیر کا آغاز صرف سترہ سال کی عمر میں کیا تھا ،فلم ٹائی ٹینک نے ان پر کامیابیوں کے دروازے کھول دئیے،آج وہ اپنے ابتدائی دور سے بھی زیادہ حسین اور پرکشش نظر آتے ہیں۔ بریڈ پٹ بریڈ پٹ شوبز انڈسٹری کے سدا بہار اداکار ہیں ،ایسا لگتا ہے وقت نے ان کے آگے ہار مان لی ہے ،وہ آج بھی اتنے ہی خوبصورت نظر آتے ہیں جتنے جوانی میں تھے۔ جارج کلونی جارج ہالی وڈ کے چند مشہور ،خوبصورت اور امیر ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں ،وقت نے ان پر بھی اپنے نشانات نہیں چھوڑے۔ ہیوج جیک مین ہیوج نہ صرف اپنی جوانی میں خو بصورت تھے بلکہ اب بھی بہت خوبصورت ہیں۔ مکی رورک مکی آج بھی اپنے مداحوں خاص کر لڑکیوں کیلئے وہی کشش رکھتے ہیں جتنی اپنی جوانی کے دور میں رکھتے تھے۔ جانی ڈیپ جانی ڈیپ نے وقت کو ہرانے کی قسم کھا رکھی ہے،ان کے مداح نہ صرف ہالی وڈ میں بلکہ پوری دنیا میں موجود ہیں۔ ہیوج گرانٹ برطانوی اداکار ہیوج گرانٹ آج بھی مداحوں کے درمیان بیحد مقبول ہیں۔ ٹام کروز ٹام کروز کا نام سامنے آتے ہی ہولی وڈ کے سب سے خوبصورت،پرکشش اور سدابہار اداکار کی تصویر سامنے آتی ہے،ٹام کے دیوانے پوری دنیا میں موجودہیں ،اس کی وجہ ان کا وقت کے ساتھ مزید پرکشش ہونا ہے۔ میل گبسن میل اپنے ابتدائی دور سے زیادہ آج حسین دکھائی دیتے ہیں۔ بروس ولس بروس ولس نے ڈائی ہارڈ کے ذریعے لاکھوں لوگوں کا اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے وہ پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت نظر آتے ہیں۔ انٹونیو بینڈریس انٹونیو کی آنکھیں آج بھی لوگوں کو دیوانہ بنا دیتی ہیں۔ جیوڈ لو