شائع 15 ستمبر 2018 09:57am

رجنی کانتھ اور اکشے کمار کی فلم 2.0کا ٹیزر ریلیز

رجنی کانتھ اور اکشے کمار کی فلم 2.0 کا ٹیزرجس کا ناظرین کو بےصبری سے انتظار تھا ریلیز کردیا گیا ہے۔ یہ اکشے کمار کی اپنے طویل کیریئر میں پہلی تامل فلم ہوگی۔

فلم 2.0کو اس سال کی سب سے بڑی ریلیز تصور کیا جارہا جس کے وی ایف ایکس پر فلم سازوں نے ساڑھے سات کروڑ ڈالرز(تقریباًپانچ ارب 43کروڑ بھارتی روپے) خرچ دیے ہیں۔

فلم کا شمار بھارتی سنیما کی تاریخ مہنگی ترین فلم میں کیا جارہا ہے۔

شنکرکی زیر ہدایت بننے والی فلم 2.0میں  اکشےکمار، رجنی کانتھ کے مخالف کردار میں نظر آئیں گے۔ ان کے علاوہ ایمی جیکسن، عادل حسین اور سُدھانشو پانڈے بھی فلم کا حصہ ہیں۔

فلم کی موسیقی آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دی جس کی لانچنگ دبئی میں ایک بڑی تقریب میں کی گئی۔

فلم 2010کی سپر ہٹ فلم روبوٹ کا سیکوئل ہے جس میں رجنی کانتھ کے مقابل ایشوریا رائے بچن دِکھائی دیں تھیں۔

فلم رواں برس 29نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Zee News بشکریہ

Read Comments