سونالی، تبو اور سیف ایک بار پھر مشکل میں
راجھستان حکومت نےکہا ہے کہ کالے ہرن کے شکار کے کیس میں وہ سونالی باندرے، نیلم، تبو اور سیف علی خان کی سزا ختم ہونے کےخلاف راجھستان ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔ راجھستان حکومت کی جانب سے یہ مؤقف ہفتے کو کیس کا فیصلہ ہونے کے پانچ مہینے بعد سامنے آیا ہے جس میں مذکورہ چاروں اداکاروں کی سزائیں ختم ہوگئیں تھی لیکن سلمان خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر سلمان خان کے ساتھی اداکاروں کو بری کردیا تھا۔ اگست میں جودھ پور سیشنز کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ سلمان خان جب بھی بیرونِ ملک جائیں تو اجازت لےکر جائیں۔ یہ فیصلہ اداکار کے وکیل کی جانب سے دائر کی جانے والی اپیل کے جواب میں آیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ بیرونِ ملک سفر کرنے کیلئے اجازت حاصل کرنے کی چھوٹ دی جائے۔ Zee News بشکریہ