حسینائیں اپنے جلوے بکھیر کر مِس ورلڈ اور مس یونیورس جیسے اعزازات تو حاصل کرتی رہتی ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے اعزاز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو پہلے کبھی کسی بھارتی خاتون نے نہیں جیتا تھا۔
بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ عروشی روٹیلا کو دنیا کی کم عمر خوبصورت ترین خاتون قرار دے دیا گیا ہے۔ وہ یہ اعزاز جیتنے والی بھارت کی پہلی خاتون بن گئیں، اداکارہ اس سے قبل بھی دیگر کئی بیوٹی ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہیں۔
بولی وڈ کی حسینہ عروشی روٹیلا کو یہ منفرد ایوارڈ انڈمان و نیکوبار جزائر کی حکومت اور محکمہ سیاحت کیا جانب سے دیا گیا ہے۔
انہوں نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ 'یہ میرے لئے باعث افتخار ہے کہ دنیا کی کم عمر خوبصورت ترین خاتون کا سال 2018ء کا ایوارڈ مجھے ملا ہے، اور میں پہلی بھارتی لڑکی ہوں جس نے یہ ایوارڈ جیتا ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'میں جزائر انڈمان و نیکوبار کے محکمہ سیاحت اور حکومت کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اس اعزاز کے قابل جانا۔
اپنی اس کامیابی پر ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میں اس اعزاز کیلئے شکر گزار ہوں اور مستقبل کے حوالے سے بہت پراُمید بھی ہوں'۔
یاد رہے عروشی روٹیلا بولی وڈ میں اپنی خوبصورتی کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں اور اب تک متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیر چکی ہیں۔