Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سابق صدرپرویزمشرف کیخلاف دوہرا قتل کیس کی سماعت، عدالت نے پرویز مشرف کی مستقل حاضری سے استثنی کی درخوا ست پرفیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ بیس فروری کو سنایا جائے گا۔سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف دوہرا قتل کیس کی سماعت اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے کی، لال مسجد کی طرف سے طارق اسد جبکہ پرویز مشرف کی طرف سے ملک طاہر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، مدعی وکیل نے کہا کہ عدالت میں پرویز مشر ف کے خلاف سی ڈی پیش کرنا چاہتا ہوں۔ جس پر سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس قانون کے تحت سی ڈی پیش کرنا چاہتے ہیں، میرے موکل کی مستقل حاضری سے استثنی کی بحث مکمل ہو چکی ہے اب عدالت فیصلہ سنائے گی،عدا لت کی طرف سے پرویز مشرف کی مستقل حاضری سے استثنی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ بیس فروری کو سنایا جائے گا۔
اسلام آباد:سابق صدرپرویزمشرف کیخلاف دوہرا قتل کیس کی سماعت، عدالت نے پرویز مشرف کی مستقل حاضری سے استثنی کی درخوا ست پرفیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ بیس فروری کو سنایا جائے گا۔
سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف دوہرا قتل کیس کی سماعت اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے کی، لال مسجد کی طرف سے طارق اسد جبکہ پرویز مشرف کی طرف سے ملک طاہر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، مدعی وکیل نے کہا کہ عدالت میں پرویز مشر ف کے خلاف سی ڈی پیش کرنا چاہتا ہوں۔
جس پر سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس قانون کے تحت سی ڈی پیش کرنا چاہتے ہیں، میرے موکل کی مستقل حاضری سے استثنی کی بحث مکمل ہو چکی ہے اب عدالت فیصلہ سنائے گی،عدا لت کی طرف سے پرویز مشرف کی مستقل حاضری سے استثنی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ بیس فروری کو سنایا جائے گا۔