کوٹلی:ن لیگ اورپی پی کے کارکنوں میں تصادم،2 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 13 فروری 2016 09:47am

مظفرآباد:کوٹلی آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوکراسپتال پہنچ گئے،پولیس نے کشیدہ حالات پرقابوپالیا۔

آزاد کشمیر کے علاقہ نکیال میں آج بلاول بھٹوکنونشن ہورہا ہے،پیپلزپارٹی کی ریلی جوں ہی کوٹلی چوک کے قریب پہنچی تو مسلم لیگ ن کے کار کنوں نے پتھراؤشروع کردیا،رائع کا کہناہے پتھراؤکے باعث چوہدری منشی سمیت دوافراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ دس افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

دونوں گروپوں میں تصادم کی وجہ سے حالات کشیدہ ہونے پرپولیس نے آنسوگیس کا استعمال کیا،دوسرے علاقہ سے بھی پولیس منگوائی گئی، بلا ول بھٹوکنونشن سے وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری عبدالمجید نے خطاب کرنا ہے جو نکیال پہلے ہی پہنچ چکے ہیں۔

Read Comments