پشاور:پولیس موبائل پر فائرنگ،2 راہگیر زخمی

اپ ڈیٹ 13 فروری 2016 09:52am

پشاور :پشاور گلبہار تھانے کے حدود میں پولیس موبائل پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو راہگیر زخمی ہو گئے۔

پولیس زرائع کے مطابق پشاور تھانہ گلبہار کے حدود میں پولیس موبائل معمول کے گشت پرتھی کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دوراہگیر گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔

تاہم پولیس موبائل میں سوار پولیس اہلکار محفوظ رہے۔زخمی ہو نے والے تینوں راہگیروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ منتقل کر دیا گیا۔ نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کے بعد فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔

Read Comments