وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سی پیک کا تیسرا اسٹریٹجک پارٹنر ہوگا، سعودی عرب سی پیک میں سرمایا کاری کرے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ملاقاتیں اچھی رہی ہیں، سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ بہت اہم ہے اور متحدہ عرب امارات سے ایک ٹیم اکتوبر میں پاکستان آئے گی، سعودی عرب سی پیک کا تیسرا اسٹریٹجک پارٹنرہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سی پیک میں سرمایا کاری کرے گا۔