مظفرگڑھ: نوسر بازوں نے کراچی سے علی پور آنے والے مسافروں کو نشہ آور مشروب پلا کر نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا۔
مظفرگڑھ کے علاقے روہیلانوالی کے رہائشی ممتاز حسین نامی نو سر باز اور اس کے نا معلوم ساتھی نے کراچی میں محنت مزدوری کر کے واپس علی پور آنے والے مسافروں، 18 سالہ ابو سفیان اور 39 سالہ عاشق حسین کو نشہ آور مشروب پلا کر بیحوش کر کے ڈیڑھ لاکھ نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر علی پور نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے ممتاز حسین نامی نو سر باز کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا، اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔