ملک میں داعش کا کوئی نیٹ ورک موجو د نہیں ،احسن اقبال

شائع 13 فروری 2016 02:01pm

لاہور :وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں داعش کا کوئی منظم نیٹ ورک موجود نہیں ہے،پاکستان تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے،ویژن دوہزار پچیس کے تحت پاکستان کا شمار دنیا کی بڑی معیشتوں میں ہوگا۔

لاہور کی نجی یونیورسٹی میں یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام انتہا پسندی کے رجحان پر یقین نہیں رکھتے،اگر کچھ لوگ نظریات رکھتے ہیں تو انکو پنپنے کا موقع نہیں دینگے،داعش کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی قسم کا منظم نیٹ ورک موجو نہیں ہے۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی کا کہنا تھا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور اور قطر کیساتھ ایل این جی معائدے سے ملک ترقی کرے گا،انہوں نے کہا کہ دوہزار سولہ کا پاکستان دوہزار تیرہ کے پاکستان سے کئی بہتر ہے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی ہے کہ قومی اداروں کو بحال کیا جائے، چاہتے ہیں کہ پی آئی اے میں اصلاحات لا کراس کو دنیا کی بہترین ائیرلائن بنائیں۔

Read Comments