کراچی :کراچی میں ننھے فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔نجی اسکول کی جانب سے منعقدہ آرٹ مقابلے میں منتخب کئے گئے فن پاروں کی نمائش کی گئی۔
فریئرہال میں منعقدہ نمائش میں نجی کے طلبا کے بنائی پینٹنگز کی نمائش کی گئی۔اسٹل آرٹ،کیلی گرافی،لینڈاسکیپ کی کیٹیگریزمیں ننھے طالب علموں کی جانب سے فن کا مظاہرہ کیاگیا۔آئل ،واٹرکلر اور دیگرمیڈیمز پرطلبا نے رنگوں سے شاہکارتخلیق کئے۔نمائش میں طلبا،والدین اورشہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اورننھے فنکاروں کے فن کی تعریف کی ۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد طلبا میں چھپی فنکارانہ صلاحتیں اجاگرکرنا ہے۔ اسکول میں منعقدہ کلرڈے پرچھ ہزارسے زائد طلبا نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہارکیا جن میں سے منتخب فن پاروں کی نمائش کی گئی ہے۔