شعیب ملک کی تعریف کرنے پر ماورہ کا مذاق بن گیا
رواں ایشیاکپ میں پاکستان کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک اپنے تجربے کی بنیاد پر صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف کھیلے گئے دونوں میچز تو نہ جیت سکی لیکن ملِک نے شاندار کارکردگی سے اپنے مداحوں کے دل جیت لئے۔ شعیب ملک اب تک رواں ایشیاکپ میں پاکستانی بیٹنگ کیلئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوئے ہیں، ایسے میں انہیں کرکٹ شائقین کے ساتھ ساتھ معروف شخصیات کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے۔ پاکستان نے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی تو نامور اداکارہ ماورہ حسین نے شعیب ملک کیلئے تعریفی ٹویٹ کیا۔ ٹویٹ ملاحظہ کریں۔۔۔۔ Malikkkkkkk 🇵🇰🇵🇰🇵🇰🙏🏻 Shukar! What a mad match! @realshoaibmalik #AsianGames2018 — MAWRA HOCANE (@MawraHocane) September 21, 2018 ماورہ نے ٹویٹ تو کردیا مگر وہ شاید یہ بھول گئیں کہ ایشیاکپ چل رہا ہے، ایشین گیمز نہیں۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں ایشیاکپ 2018 کی جگہ ایشین گیمز 2018 کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔ ماورہ کی غلطی کو جیسے ہی نوٹ کیا گیا صارفین نے انہیں مذاق کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ صارفین کی جانب سے جوابی ٹویٹس ملاحظہ کریں۔۔۔ Mere Pass Bi Ha 😂 Koi Nai Galti Insaan See Hoti 😂 @MawraHocane Krlo Dubara Krlo 😅 pic.twitter.com/2bc3phQF3A — Talha Ali (@TalhaAli781) September 21, 2018 Ye to latest news hai #AsianGames2018 mein b @realshoaibmalik sahib acha khelay — Ⴖɑvҽҽɖ Mҽмσи 🇵🇰 (@NaveedMemon70) September 22, 2018