شائع 26 ستمبر 2018 09:11am

بیٹھ کر کام کرنا نئی تمباکو نوشی قرار

آپ کی کمر کا نچلا حصہ وہ جگہ ہے جہاں ہٹیاں، جوڑ، نروزاور پٹھے جڑتے ہیں اور ایک ساتھ کام کرکے آپ کے جسم کے اوپری حصے کو سہارا دیتے ہیں۔ جسم میں اہم کردار اداکرنے کی وجہ سے چوٹ لگنے یا دیگر صورت میں سب سے زیادہ تکلیف بھی اس ہی حصے کو اٹھانی پڑتی ہے۔

دورِ حاضر کی تیز ترین زندگی ہمارے لیے بدتر طرزِ زندگی مرتب کر رہی ہے جس کی وجہ سے عموماً لوگ کمر درد کی شکایت کرتے دِکھائی دیتے ہیں۔

کمر کے نچلے حصے میں تکلیف زیادہ تر دورانِ ورزش زخمی ہونے سے ہوسکتا ہے جیسے کہ آپ نے کوئی بھاری چیز اُٹھائی ہو یا پھر یہ عمر کاتقاضہ بھی ہوسکتا ہے۔

تاہم، اگر آُپ ایسی نوکری کرتے ہوں جس میں آپ کو چار سےپانچ گھنٹے غلط انداز میں بیٹھنا ہو تو آپ کمر کی اس تکلیف میں مبتلا ہونے کیلئےتیار رہیں۔

نئی سائنسی مطالعوں نے نشاندہی کی ہے کہ بیٹھنا، نئی تمباکونوشی ہے۔

اس درد کا علاج عموماً درد کی شدت پر منحصر ہوتاہے اور زیادہ تر اس کا علاج اس کو لاحق ہونے والےعوامل کو کم کرے کیا جاتا ہے۔

اس کےعلاج میں یوگا، پائلیٹ، ٹائی چی، بیک مساج، فزیوتھراپی ایکیوپنکچر وغیرہ شامل ہیں۔

Hindustan Times بشکریہ

Read Comments