وہاڑی: بس اورویگن میں تصادم,دوافراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 14 فروری 2016 10:40am

وہاڑی:وہاڑی میں بس اور ویگن میں تصادم کے باعث دو افراد جاں بحق اور اکیس زخمی ہوگئے۔ننکانہ صاحب میں چار روز قبل ہونے والے حادثہ میں زخمی ہونے والی دو خواتین دم توڑ گئیں،جاں بحق افراد کی تعداد سترہ ہوگئی ہے۔

وہاڑی میں گگو منڈی کے قریب بس اور ویگن میں حادثہ پیش آیا،جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے،جبکہ اکیس افراد زخمی ہوئے،جن میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے،زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ننکانہ صاحب میں دس فروری کو مانانوالہ روڈ پر ایل پی جی ٹینکر،کار اور رکشے میں تصادم کے باعث قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو آگ لگ گئی تھی،حادثہ میں زخمی ہونے والی دو خواتین دم توڑ گئیں،جاں بحق ہونے والوں میں اٹھارہ سالہ انعم اور پچاس سالہ کوثر پروین شامل ہیں،حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سترہ ہوگئی ہے۔

Read Comments