ویلنٹائن ڈے کی مناسبت پھول اور غبارے،خوبصورتی میں اضافہ

شائع 14 فروری 2016 02:12pm

لاہور :ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے پھولوں، غباروں اور دوسرے تحائف سے سجے سنورے اسٹالز نے ایک طرف لاہور کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے ہیں۔ وہیں ساتھ ساتھ نوجوانوں کی توجہ کا مرکز بھی بنے ہوے ہیں۔

تحائف دینے سے محبت بڑھتی ہے یہ کہنا ہے محبتوں کے عالمی دن پر سرخ پھول، سرخ بلونز اور سرخ ربن میں بندھے گفٹ خریدنے والوں کا۔ کہتے ہیں کوئی بھی خوشی کا موقع ہو اور تحائف کے تبادلے کے بنا گزر جائے تو محبتوں کے رشتے کمزور ہو جاتے ہیں۔

پھولوں کے سردار سرخ گلاب کی قیادت میں رنگ برنگے پھولوں نے تو لاہور کی سڑکوں کو جنت نظیر بنا دیا ہے۔ ہواوں میں اڑتے مختلف اقسام کے غبارے خوشیوں کو فلک بوس بلندیوں تک پہنچانے کی صدا دے رہے ہیں۔ لوگ اپنے پیاروں سے پھولوں کی وساطت سے محبتوں کا اظہار کر رہے ہیں اور امن کے پیغام کے ساتھ خوبصورت تحائف چاہنے والوں کی نظر کر رہے ہیں ۔

Read Comments