Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی:راولپنڈی میں "علم ، ہنراورتحفظ" کے عنوان سے تقریب منعقد ہوئی جہاں خصوصی بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے خوب داد سمیٹی۔راولپنڈی آرٹس کونسل میں خصوصی بچوں کیلئے علم، ہنراورتحفظ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں بین الاقوامی سطح پرمختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنیوالے خصوصی بچوں نے شرکت کی اور فن کا مظاہرہ کر کے خوب داد حاصل کی۔ خصوصی بچوں نے جیت پر جہاں خوشی کا اظہارکیا۔وہیںپاکستان کا نام روشن کرنے کا عزم دہرایا۔ایونٹ میں شریک خصوصی بچوں کے سکول کے نا بینا پرنسپل بھی حوصلے اورخود اعتمادی کی مثال نظر آئے۔تقریب کے شرکاءنے بھی کہا کہ یہ بچے کسی طوردوسرے بچوں سے کم نہیں انہیں بھی برابری کے مواقع ملنے چاہئیں۔بچوں نے ثابت کیا کہ انکے لئے خصوصی طورپرعلم، ہنر اور تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے۔