مظفرآباد:سیاسی جماعتوں کیلئے ضابطہ اخلاق کا مطالبہ

شائع 14 فروری 2016 02:24pm

مظفرآباد:مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ فاروق نے نکیال واقعہ کی جوڈیشل انکوائری اور آزاد کشمیر میں پرامن سیاسی فضا قائم رکھنے کیلئے چیف الیکشن کمشنرسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کرکے ضابطہ اخلاق تیار کریں۔

مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اورانکی کابینہ کے وزرا کے بیانات سے اشتعال پیدا ہوا،نکیال واقعہ کے اصل محرکات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس مصطفی مغل سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال مزید بگڑنے سے بچانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس کریں اورایسا ضابطہ اخلاق تیارکریں جس پرعملدرآمد سے آزادکشمیر میں شفاف انتخابات کے انعقاد کویقینی بنایا جا سکے۔

Read Comments