ناخن سے اپنی صحت کا اندازہ لگایئے

شائع 05 اکتوبر 2018 04:34pm

ناخن ہمارے جسم کا اہم حصہ ہیں ، اور ان کو ہم اپنے روزمرہ کاموں میں بھی استعمال کرتے ہیں لیکن ناخنوں کی اس حقیقت سے بہت کم لوگ واقف ہیں کہ ہماری صحت سے متعلق علامتیں بھی ان ناخنوں کے ذریعے ظاہر ہوتی ہیں۔ تو ناخن ہماری صحت سے متعلق کیا اشارہ دیتے ہیں ، ذیل میں بیان کیا گیا ہے۔

پیلے ناخن

تمباکو نوشی سگریٹ کے باعث زرد ناخن ہوسکتے  ہیں یہ یا کچھ فنگل بیماری کی وجہ سے بھی ، بعض اوقات پیلے رنگ کے ناخن سے یہ پتہ چلتا ہے کہ آپ کو ذیابیطس ہے یہ یا کسی قسم کی سانس کی بیماری ہے ۔

خشک یا کریک ناخن

بہت زیادہ ناخن کو کاٹنے کی  وجہ سے بھی  ناخن کریک ہوسکتے  ہیں ، یہ ناخن کسی قسم کے فنگل انفیکشن کا  بھی اشارہ کرسکتے ہیں۔ یہ  وٹامن اے، سی یا بی کی کمی کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔

افقی حدود

ذیابیطس کی وجہ سے افقی حدود ہو سکتی ہے یہ زنک کی کمی یا گردش کی بیماری کی وجہ سے بھی افقی حدود ہوسکتی ہے ۔

سفید ناخن گلابی پٹی

اگر آپ کے سفید ناخن پر گلابی سٹرپس ہیں تو یہ  جگر کی بیماری کا اندیشہ ہے یہ آپ کے گردے خراب ہیں یہ ہوسکتا ہے آپ کو ذیابیطس ہے۔

ناخن پر سفید نشان

ناخن پر سفید نشان اس بات کا اشارہ کرتے ہیں کے آپ میں کیلشیم کی کمی ہے یا پھر کوئی فنگل انفیکشن ہے۔

Read Comments