Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کہتے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر نے نکیال میں گھناو¿نے جرم کا ارتکاب کیا ہے، واقعے کے دن وہ نکیال میں ہی موجود تھے اور پولیس کو ہدایات دیتے رہے، پولیس بھی انکی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے خاموش تماشائی بنی رہی، آصف کرمانی نے چوہدری عبدالمجید سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔وزیراعظم کے مشیر آصف کرمانی نے آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں سیاسی کارکنوں میں ہونے والے تصادم اور ایک شخص کی ہلاکت کو وزیراعظم آزاد کشمیر کی سازش قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ دعوی کیا کہ واقعے کے دن چوہدری عبدالمجید نکیال میں موجود تھے اور حملہ آوروں کو ہدایتیں دے رہے تھے۔ آصف کرمانی نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پولیس بھی چوہدری عبدالمجید کی ہدایت پر حملہ آوروں کی حوصلہ افزائی کرتی رہی اور الٹا ن لیگ کے کارکنوں کر گرفتار کرلیا گیا،اور اب کاکنوں پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کی جارہی۔
اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کہتے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر نے نکیال میں گھناو¿نے جرم کا ارتکاب کیا ہے، واقعے کے دن وہ نکیال میں ہی موجود تھے اور پولیس کو ہدایات دیتے رہے، پولیس بھی انکی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے خاموش تماشائی بنی رہی، آصف کرمانی نے چوہدری عبدالمجید سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔
وزیراعظم کے مشیر آصف کرمانی نے آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں سیاسی کارکنوں میں ہونے والے تصادم اور ایک شخص کی ہلاکت کو وزیراعظم آزاد کشمیر کی سازش قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ دعوی کیا کہ واقعے کے دن چوہدری عبدالمجید نکیال میں موجود تھے اور حملہ آوروں کو ہدایتیں دے رہے تھے۔
آصف کرمانی نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پولیس بھی چوہدری عبدالمجید کی ہدایت پر حملہ آوروں کی حوصلہ افزائی کرتی رہی اور الٹا ن لیگ کے کارکنوں کر گرفتار کرلیا گیا،اور اب کاکنوں پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کی جارہی۔