Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے خلاف نئی نئی سازشیں کی جارہی ہیں، عجیب عجیب لوگوں کو سامنے لاکر پیش کیا جارہا ہے، اگر کوئی چیز نہیں مل رہی پیپلزپارٹی کے خلاف ایان علی کو کھڑا کردیا گیا۔مولا بخش چانڈیو وفاق پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ، آگ ایک طرف سے لگی ہو یا دو طرفے سے صوبائی وزیر ن لیگ کی حکومت پر لفظوں کی گولہ باری جاری رکھتے ہیں۔حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف سازشیں جاری ہیں۔ پیپلزپارٹی کے خلاف نئے نئے لوگوں کو سامنےلایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کے خلاف ہمیشہ اتحاد بنوائے جاتے ہیں، لیکن پیپلزپارٹی قائم و دائم ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق کو پیپلز پارٹی کے خلاف کچھ نہیں ملا تو ایان علی کو لاکر کھڑا کردیا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کو جیل سے نکال کر لایا گیا اور ایسےپیش کیا گیا جسے کل ہی پکڑا ہو۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اتناکچھ ہونے کے بعد بھی ہم نے کوئی ہنگامہ نہیں کیا اور آپریشن کی بھی حمایت کی۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا الزام پیپلزپارٹی کے ساتھ نہیں جوڑا جاسکتا، ہمارے تو قائدین نے دہشتگردی کے خلاف خود جانیں دی ہیں۔
مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے خلاف نئی نئی سازشیں کی جارہی ہیں، عجیب عجیب لوگوں کو سامنے لاکر پیش کیا جارہا ہے، اگر کوئی چیز نہیں مل رہی پیپلزپارٹی کے خلاف ایان علی کو کھڑا کردیا گیا۔
مولا بخش چانڈیو وفاق پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ، آگ ایک طرف سے لگی ہو یا دو طرفے سے صوبائی وزیر ن لیگ کی حکومت پر لفظوں کی گولہ باری جاری رکھتے ہیں۔حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف سازشیں جاری ہیں۔ پیپلزپارٹی کے خلاف نئے نئے لوگوں کو سامنےلایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کے خلاف ہمیشہ اتحاد بنوائے جاتے ہیں، لیکن پیپلزپارٹی قائم و دائم ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق کو پیپلز پارٹی کے خلاف کچھ نہیں ملا تو ایان علی کو لاکر کھڑا کردیا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کو جیل سے نکال کر لایا گیا اور ایسےپیش کیا گیا جسے کل ہی پکڑا ہو۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اتناکچھ ہونے کے بعد بھی ہم نے کوئی ہنگامہ نہیں کیا اور آپریشن کی بھی حمایت کی۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا الزام پیپلزپارٹی کے ساتھ نہیں جوڑا جاسکتا، ہمارے تو قائدین نے دہشتگردی کے خلاف خود جانیں دی ہیں۔