Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :آئی جی سندھ نے کراچی میں انسداد پولیو مہم کے دوران غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پولیو مہم کیلئے بارہ سو پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے۔غلام حیدر جمالی نے کراچی میں انسداد پولیو مہم سخت سیکیورٹی میں کرائے جانے کی یقین دہانی کرادی،سیکورٹی کیلئے ریزرو پولیس، کاو¿نٹر ٹیررازم اور دیگر شعبوں سے پانچ ہزار اہلکار بلائے گئے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز نے کہا کہ چار سو دس موبائیلز، دو سو چالیس موٹر سائیکلز کے ذریعے سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دی جائے گی۔ریپڈ رسپانس فورس کے دوسو چالیس، ایس ایس یو کے دوسو کمانڈوز بھی فرائض سرانجام دینگے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ حساس یونین کونسلز میں پولیس کمانڈوز کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔
کراچی :آئی جی سندھ نے کراچی میں انسداد پولیو مہم کے دوران غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پولیو مہم کیلئے بارہ سو پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے۔
غلام حیدر جمالی نے کراچی میں انسداد پولیو مہم سخت سیکیورٹی میں کرائے جانے کی یقین دہانی کرادی،سیکورٹی کیلئے ریزرو پولیس، کاو¿نٹر ٹیررازم اور دیگر شعبوں سے پانچ ہزار اہلکار بلائے گئے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز نے کہا کہ چار سو دس موبائیلز، دو سو چالیس موٹر سائیکلز کے ذریعے سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دی جائے گی۔ریپڈ رسپانس فورس کے دوسو چالیس، ایس ایس یو کے دوسو کمانڈوز بھی فرائض سرانجام دینگے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ حساس یونین کونسلز میں پولیس کمانڈوز کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔