Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ٹنڈوجام کے قریب ریلوے پھاٹک پر مزدوروں کا ٹرک،ٹرین کی زد میں آگیا، دس مزدور جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ کراچی سے لاہور جانے والی بابا فرید ایکسپریس ٹنڈوجام کے قریب گوٹھ مرید سے سپی پہنچی جہاں اچانک بغیر دروازہ کے پھاٹک سے مزدوروں کے ٹرک نے گزرنے کی کوشش کی، جس پر وہ ٹرین کی زد میں آگیا، حادثے میں تین مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دس زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال ٹنڈو جام منتقل کیا، جہاں سات افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ حادثے کے بعد حیدرآباد کا بذریعہ ٹرین ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔حکام کے مطابق ٹریک کو بحال کرنے میں تین سے چار گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
ٹنڈوجام کے قریب ریلوے پھاٹک پر مزدوروں کا ٹرک،ٹرین کی زد میں آگیا، دس مزدور جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
کراچی سے لاہور جانے والی بابا فرید ایکسپریس ٹنڈوجام کے قریب گوٹھ مرید سے سپی پہنچی جہاں اچانک بغیر دروازہ کے پھاٹک سے مزدوروں کے
ٹرک نے گزرنے کی کوشش کی، جس پر وہ ٹرین کی زد میں آگیا، حادثے میں تین مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دس زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال ٹنڈو جام منتقل کیا، جہاں سات افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ حادثے کے بعد حیدرآباد کا بذریعہ ٹرین ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
حکام کے مطابق ٹریک کو بحال کرنے میں تین سے چار گھنٹے لگ سکتے ہیں۔