بینظیرانکم سپورٹ پروگرام :صرف 67روپے کا اضافہ

شائع 15 فروری 2016 05:06am

کراچی:حکومت نے حاتم طائی کی قبر پر لات مار دی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریبوں کے لئے سڑسٹھ روپے ماہانہ فی کس اضافہ کر دیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق ملک میں گذشتہ سال مہنگائی کے پیش نظر حکومت نے غریبوں اور ناداروں کو بے انظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم میں مزید سڑسٹھ روپے اضافہ کیا ہے، جس کا اطلاق جولائی دوہزار پندرہ سے ہوگا۔

جس کے بعد غریبوں اور مستحقین کو اب ماہانہ پندرہ سو سڑسٹھ روپے ملیں گے، جبکہ سالانہ یہ رقم اٹھارہ ہزار روپے سے بڑھ کر اٹھارہ ہزار آٹھ سو روپے فی کس ہوجائے گی ۔

گذشتہ اقساط کا اضافہ آئندہ دی جانے والی رقم کے ساتھ ادا کیا جائے گا، واضح رہے موجودہ حکومت نے دو سال کے دوران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے مختص رقم چالیس ارب روپے سے بڑھا کر ایک سو پانچ ارب روپے کردی ہے۔

Read Comments