Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آبا د: میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخاب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پولنگ صبح نو سے شام پانچ بجے تک کنونشن سینٹرمیں ہوگی۔اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخاب آج ہو رہے ہیں، پولنگ صبح نو سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے کنونشن سینٹر میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مئیر اور ڈپٹی مئیرز کے انتخابات میں کل77منتخب ممبران ووٹ ڈالیں گے۔ ووٹنگ کا عمل خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔مسلم لیگ ن کے شیخ انصرمیئر، چودھری رفعت، ذیشان شاہ اور اعظم خان ڈپٹی میئرز کا الیکشن لڑیں گے۔ پی ٹی آئی کے راجہ خرم نواز میئر، علی اعوان، فوزیہ ارشد اور راجہ ذوالقرنین ڈپٹی میئرز کے امیدوار ہیں۔
اسلام آبا د: میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخاب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پولنگ صبح نو سے شام پانچ بجے تک کنونشن سینٹرمیں ہوگی۔
اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخاب آج ہو رہے ہیں، پولنگ صبح نو سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے کنونشن سینٹر میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مئیر اور ڈپٹی مئیرز کے انتخابات میں کل77منتخب ممبران ووٹ ڈالیں گے۔ ووٹنگ کا عمل خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔
مسلم لیگ ن کے شیخ انصرمیئر، چودھری رفعت، ذیشان شاہ اور اعظم خان ڈپٹی میئرز کا الیکشن لڑیں گے۔ پی ٹی آئی کے راجہ خرم نواز میئر، علی اعوان، فوزیہ ارشد اور راجہ ذوالقرنین ڈپٹی میئرز کے امیدوار ہیں۔