نکیال واقعہ: آزاد کشمیر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

شائع 15 فروری 2016 05:50am

آزاد کشمیر : وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے نکیال واقعے کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا، ادھر نکیال میں دکانیں اورکاروباری مراکز بند رہے۔ ن لیگ کے رہنما راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد حکومت انتخابات سے فرار اختیار کرنا چاہتی ہے۔

گزشتہ روز کوٹلی کی تحصیل نکیال میں پی پی اور ن لیگی کارکنوں میں ہونے والے تصادم کے بعد سے علاقے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔

تصادم کے نتیجے میں پیپلزپارٹی کے کارکن کی ہلاکت کے بعد سیاسی محاذ پر کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیرنے وفاقی وزراءکو امن وتباہ کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا، انہوں نے ایزاد کشمیر میں پیرکے روز یوم سیاہ منانے کا بھی اعلان کردیا ہے،چوہدری عبدالمجید کا کہنا تھا کہ الیکشن ملتوی کرانے کی ہرسازش کوناکام بنا دینگے۔

وزیرخزانہ آزادکشمیرچوہدری لطیف اکبرنے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزراءپرویزرشید برجیس طاہراورآصف کرمانی کا آزادکشمیر میں داخلہ بند عائد کی جائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اورانکی کابینہ کے وزرا کے بیانات سے اشتعال پیدا ہوا، انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر انتخابات سے راہ فرارچاہتی ہے۔سیاسی بیان بازی کے ساتھ ساتھ نکیال میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے،جبکہ فوج بھی اسٹینڈ بائی پر ہے ،واقعے کے کیخلاف علاقے میں دکانیں اورکاروباری مراکزبھی بند ہیں۔

Read Comments