چہرے کی جلد بے حد نازک ہوتی ہے اگر اس پر داغ دھبے پڑ جائیں تو ان سے چھٹکارا حاصل کرنا بے حد مشکل ہوجاتا ہے، اس لئے خصوصاً خواتین کو چاہیئے کہ وہ اپنی جلد کی خوب حفاظت کریں تاکہ ان بدنما داغ دھبوں سے بچا جاسکے۔
چہرے کی جلد کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے تازہ دودھ کو سب سے بہترین مانا جاتا ہے کیونکہ تازہ دودھ داغ دھبوں کو زائل کرتا ہے اور اسے صاف شفاف رکھتا ہے۔
آپ نے اکثر نوٹ کیا ہوگا کہ اکثر خواتین کے چہرے بے رونق اور پھیکے پھیکے سے نظر آتے ہیں، اس کی وجہ جسم کو متوازن غذا میسر نہ ہوتا ہے اس وجہ سے خوبصورتی ماند پڑھاتی ہے اور دلکشی غائب ہوجاتی ہے۔
آج ہم خواتین کے لئے ایک ایسا ٹوٹکا بتانے جارہے ہیں جس کی مدد سے چہرے کی خوبصورت اور دلکشی کو واپس لایا جاسکتا ہے۔
سب سے پہلے تو خواتین کو اپنی غذا میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال یقینی بنانا ہوگا تاکہ چہرے کے ساتھ اس کی جلد بھی ہشاش بشاش رہے۔
اس کے علاوہ چہرے کی حفاظت کے لئے دو چمچ لیموں کا رَس لیں اور اس میں ایک چمچ گلسرین میں ہم وزن پانی ملائیں اور اس آمیزے کو داغ دھبوں پر دن میں دو مرتبہ لگائیں۔
آپ کے چہرے کی جلد صاف شفاف اور بے حد خوبصورت ہوجائے گی۔