شائع 16 اکتوبر 2018 03:10pm

کیلشیم کے وہ فائدے جو آپ نہیں جانتے

کیلشیم ہماری ہڈیوں کی صحت کے لیے بہت ضروری  اجزا ہے  اور ہمارے جسم  میں خون کی روانی ،ہارمون کے کنٹرول اوراعصابی تسلسل کے لئے بھی بہت مفید ہے ۔ جب آپ کے جسم کو کیلشیم نہیں ملتا تو آپ کے جسم میں کیلشیم کی کمی ہوجاتی ہے ۔چند علامات ہیں جن سے آپ کے جسم میں کیلشیم کی کمی کی شناخت کی جاسکتی ہے ۔

خشک جلد

ہائپوسلکیمیا اور کیلشیم کی کمی سے آپ  کی جلد خشک ہوجاتی ہے اور آپ کی جلد سکسی اور خشک نظر آتی ہے ۔کیلشیم کی کمی سے متعلق یہ بھی دریافت کیا گیا ہے کہ  اس سے جلد کے مسائل جیسا کہ  ایگزیمیا ، کیل ،مُہاسے اور  بہت سے دیگر جلد کے مسائل ہوجاتے ہیں ۔

تھکاوٹ

اگر آپ بہت جلدی تھکاوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں  تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم کو جس مقدار میں کیلشیم کی ضرورت ہے وہ نہیں مل پا رہی ہے لہٰذا آپ اپنی خوراک کو تبدیل کریں اور کیلشیم سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کریں اور تھکاوٹ اور سستی سے نجات حاصل کریں ۔

ذہنی دباؤ

آپ کے مزاج کو ٹھیک  رکھنے  کے لئے کیلشیم کا استعمال  بہت   ضروری ہے۔کیلشیم میں ایسے  عناصر ہیں جو آپ کو  ذہنی دباؤ  سے بچاتے ہیں  اور ایک ایسا احساس دیتے ہیں  جس سے آپ   پر سکون اور آرام دہ زندگی گزارتے ہیں ۔

نیند نہ آنا

جب آپ گہری نیند میں سو رہے ہوتے ہیں تو آپ کی کیلشیم کی مقدار کم ذیادہ ہوتی رہتی ہے، اگر آپ کے جسم میں کیلشیم کی کمی ہے تو آپ کو  رات بھر سکون کی نیند نہیں آئے گی کیونکہ اس کا تعلق آپ کے جسم کے ہارمونز سے ہوتا ہے یہ وہ ہارمونز ہوتے ہیں جو آپ کو نیند  لانے میں مدد کرتے ہیں ۔

اکثر بیمارہوجانا

قوت مدافعت کو برقرار رکھنے کے لیے کیلشیم  بہت اہم قردار ادا کرتا ہے اور بیماریوں سے لڑنے میں بھی مدد کرتا ہے،

اگر  آپ کے جسم میں کیلشیم کی کمی ہوگی تو آپ آئے دن بیمار ہوتے رہیں گے اس لئے ان غذاؤں کا استعمال کریں جن سے آپ کے جسم کو جس مقدار میں کیلشیم کی ضرورت ہے وہ پوری ہوسکے۔

ٹوٹے ہوے ناخن

ہڈیوں کی طرح ناخنوں کو بھی کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے اور کیلشیم کی کمی کی وجہ سے آپ کے ناخن خشک اور آسانی سے ٹوٹ سکتے ہیں ۔

نگلنے میں مشکلات  ہونا

یہ بات بہت ہی حیرت انگیز  ہے کہ اگر آپ کو نگلنے میں مشکلات کا سامنا ہے تو اس کی وجہ کیلشیم کی کمی ہو سکتی ہے کیونکہ کیلشیم کی کمی کی وجہ سے آپ کے گلے اور پٹھوں کا تعلق قائم نہیں ہوپاتا اور  کوئی چیز کھا نے اور بولنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

دانتوں کا درد

ہمارے جسم کی ذیادہ تر کیلشیم ہڈیوں اور دانتوں میں جمع ہوتی ہے اور اگر  کیلشیم کی کمی ہوجائے تو آپ کو دانتوں  کا  درد ،دانتوں میں کیڑا لگنا ار بہت سے پیریوڈینٹل بیماریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔

پٹھوں کا درد

جسم کو اگر صحیح مقدار  میں کیلشیم نہ ملے تو پٹھوں میں درد معمول بن جا تا ہے لہٰذا  اپنی خوراک میں میں ایسی اشیاء کا استعمال   کریں جن سے آپ کے جسم کو کیلشیم مل سکے ۔

Read Comments