شائع 15 فروری 2016 10:09am

جانئے۔۔فلم فتورکے پس پردہ حقائق۔۔۔

ممبئی:بولی وڈ کی حالیہ ریلیز ہوئی فلم فتور کو شائقین کا مل جلا ردعمل حاصل ہوا ہے ،ریلیز سے پہلے توقع کی جا رہی تھی کہ فلم شاندار کامیابی حاصل کرے گی لیکن ہوا اس کے برعکس،فلم شائقین کی توجہ پوری طرح پانے میں ناکام نظر آئی،البتہ فلم نوجوانوں میں کافی پسند کی جارہی ہے۔

فلم تو آپ سب نے لازمی دیکھی ہوگی لیکن پردے کے پیچھے اداکاروں کے درمیان کیا ہوا،کیا نہیں ہوا اس سے آپ واقف نہیں ہونگے۔

آج ہم آپ کیلئے پردے کے پیچھے کا وہ سچ لے کر آئے ہیں جسے جان کر آپ سب بیحد حیران رہ جائیں گے۔

٭فلم کی کہانی انگلش مصنف چارلس ڈکنز کے ناول گریٹ ایکس پیکٹیشنز سے ماخوز ہے ،ظاہر ہے بھارتیوں کے پاس اپنی تو کوئی کہانی ہوتی نہیں ہے اسلئے ہمیشہ مغرب کی کہانیاں چرا کر فلمیں بنالیتے ہیں۔

٭فلم میں راہول بٹ بلال کے کردار میں نظر آرہے ہیں لیکن ہم آپ کو بتائیں کہ بلال کا کردار پہلے پاکستانی اداکار عمران عباس آفر کیا گیا تھا لیکن ویزا کے مسئلے کے باعث وہ انڈیا نہ جا سکے اور اس کردار سے محروم رہ گئے۔

٭فلم میں کترینہ مختلف انداز میں نظر آئیں ،ان کی شخصیت میں سب سے زیادہ نمایاں چیز تھی ان کے لال رنگ کے بال ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ بالوں کا یہ رنگ اختیار کرنے کیلئے ڈائریکٹر کو پچپن لاکھ روپے کا خرچہ کرنا پڑا۔جی ہاں کترینہ کے بالوں کا رنگ لال کرنے کیلئے تقریباً پچپن لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔

٭فلم میں بولی وڈ کی معروف اداکارہ تبو کترینہ کیف کی ماں کے روپ میں نظر آرہی ہیں لیکن تبو سے پہلے بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اور سدا بہار اداکارہ ریکھا یہ کردار ادا کر رہی تھیں لیکن کچھ نجی وجوہات کی بناءپر انہوں نے یہ کردار کرنے سے منع کردیا۔

Read Comments