اسلام آباد: پہلے میئر کا فیصلہ آج ہو جائے گا

شائع 15 فروری 2016 09:49am

اسلام آباد کا پہلا میئرکون بنے گا فیصلہ آج ہوجائے گا۔ ستتربلدیاتی نمائندے چناوٴ میں مصروف ہیں ن لیگ کا کہنا ہے کہ میئر"با اختیار"ہوگا۔

جناح کنونشن سنٹراسلام آباد میں وفاقی دارالحکومت کے پہلے میئراورتین ڈپٹی میئرزکیلئے رائے شماری جاری ہے۔ پولنگ کا عمل صبح نوبجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔۔ انتخاب کیلئے پچاس چیئرمین اورستائیس مخصوص نشستوں پرمنتخب ممبران ووٹ کاسٹ کریں گے۔

دارالحکومت کے میئر کے لئے حکمران جماعت کے شیخ انصر اورتحریک انصاف کے راجہ خرم نواز میں ون ٹو ون مقابلہ ہے۔ جبکہ ڈپٹی میئر کے تین عہدوں کیلئے مسلم لیگ ن کے چودھری رفعت جاوید ، ذیشان شاہ اور اعظم خان امیدوار ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے علی نواز اعوان ، راجا ذوالقرنین اور فوزیہ ارشد میدان میں ہیں۔ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا کہنا ہے کہ میئر با اختیارہوگا۔

جیت کیلئے پرعزم تحریک انصاف کے امیدوار راجا خرم نوازکا کہنا ہے کہ اختیارات کے بغیرمیئرکے انتخابات لاحاصل ہیں ۔وفاقی دارلحکومت کے میئر کے پہلے چناوٴ کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

Read Comments