ماضی کے نامور فلمی اداکار حبیب لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔اداکار حبیب گذشتہ کئی ماہ سے علیل ہیں۔تاہم ایک روز قبل انکی طبیعت خراب ہونے انہیں لاہور کے نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔تاہم اداکار حبیب کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹیلیٹر پر ہیں۔اداکار حبیب ماضی کی مقبول فلموں زندہ لاش،اولاد،سجاول ڈاکو سمیت درجنوں فلموں میں کام کرچکے ہیں۔