اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے شیخ انصر پہلے میئر منتخب

شائع 15 فروری 2016 01:57pm

اسلام آباد کے پہلے میئرکا تاج مسلم لیگ ن کے شیخ انصرکے سرسج گیا۔ شیخ انصرنے انچاس ووٹ حاصل کئے جبکہ کے انکے مد مقابل تحریک انصاف کے راجہ خرم نواز چھبیس ووٹ لے سکے۔

جناح کنونشن سنٹراسلام آباد میں وفاقی دارالحکومت کے پہلے میئراورتین ڈپٹی میئرز کیلئے رائے شماری ہوئی۔ پولنگ کا۔ انتخاب کیلئے پچاس چیئرمین اورستائیس مخصوص نشستوں پرمنتخب ممبران نے رائے شماری میں حصہ لینا تھا۔
ستترمیں سے چھہتربلدیاتی نمائندوں سے رائے شماری میں حصہ لیا۔ غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نوازکے شیخ انصر انچاس ووٹ لیکرمیئر منتخب ہوگئے۔

تحریک انصاف کے میئر کےامیدوار راجہ خرم نواز نے چھبیس ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ تحریک انصاف کے عتیق خٹک بیرون ملک ہونے کے باعث ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے۔
آزاد امیدوارکی حٰثیت سے منتخب ہونیوالے جمیل کھوکھرشناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہ کرسکے۔ جبکہ ڈپٹی میئرکے تین عہدوں کیلئے مسلم لیگ ن کے چوہدری رفعت جاوید ، ذیشان شاہ اوراعظم خان امیدوارکامیاب ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے علی نواز اعوان ، راجا ذوالقرنین اورفوزیہ ارشد ڈپٹی میئرکے امیدوارتھے۔

Read Comments