شائع 15 فروری 2016 02:04pm

نیویارک :باکس آفس پر فلم ڈیڈ پول کے چرچے

امریکی باکس آفس پر ہالی ووڈ فلم ڈیڈ پول نے اپنی اجارہ داری قائم کرلی،فلم تیرہ کروڑ ڈالر بزنس کر کے سرفہرست ہے،مارول کامک بک کی کہانی امریکی سینما گھروں پر رنگ جمانے میں کامیاب ہو گئی۔

ہالی ووڈ فلم ڈیڈ پول نے امید سے زیادہ بزنس کرکے پہلی پوزیشن حاصل کر لی،فلم نے امریکی سینما گھروں سے تیرہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر بٹور لئے۔فلم میں مرکزی کردار ریان رینلڈ نے ادا کیا ہے جس میں وہ اپنی زندگی تباہ کرنےوالے شخص سے انتقام لیتے ہیں۔

کئی ہفتوں تک باکس آفس پر راج کرنے والی فلم کنگ فو پانڈا تھری دو کروڑ ڈالر کا بزنس کر کے دوسرے نمبر پر رہی جبکہ تیسرا نمبر کامیڈی ڈرامہ فلم ہاو ٹو بی سنگل کا ہے جس نے ایک کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی کمائی کی۔

Read Comments