شائع 25 اکتوبر 2018 02:28pm

آنکھیں بڑی کرنے کے انوکھے طریقے

آنکھوں کے بغیر کسی بھی انسان کی زندگی محال ہے اور اگر آنکھیں بڑی ہوں تو یہ کسی بھی انسان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں ۔ ذیل میں ایسے طریقے بیان کیے گئے ہیں جس سے کسی بھی انسان کی آنکھیں قدرے بڑی نظر آنا شروع ہوجاتی ہیں۔

چارایسے طریقے جن سے آپ اپنی آنکھو ں کو بڑا کر سکتے ہیں ۔

نیند  کا خیال رکھیں

اگر آپ کو عادت ہے رات میں دیر تک جاگنے کی  تو نیند کی  کمی  کی وجہ سے آپ کی آنکھیں  سرخ  اور خشک ہوجاتی ہیں اور اس کا براہ راست  آپ کی نیند سے تعلق ہے   آنکھوں کی صحت کے لئے  کم سے کم 5 گھنٹے کی نیند ضروری ہے  اور اسکے ساتھ ہی جسم کی صحت کے لئے 7 گھنٹے کی نیند ضروری ہے اگر آپ  وقت پر  نیند پوری کریں گے تو اس سے آپ کی صحت کے  ساتھ آنکھوں  پر بھی اثر ہوگا اور آپ کی آنکھیں  بڑی اور نمایا ہوجائیں گی۔

پانی کا استعمال

سوجی ہوئی بے جان آنکھیں  پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہیں اور جسم کو تندرست  رکھنے کے لئے جسم کو کم سے کم 8 گلاس پانی کی ضرورت ہوتی ہے  اگر آپ  روزانہ کی بنیا د پر 8 گلاس پانی کا استعمال کریں گے تو  آپ کا جسم تندرست رہے گا اور  آپ  کا چہرہ  کھلا ہوا دکھے گا  ۔

آنکھو ں کا مساج کریں

آنکھوں کے ارد گرد انگلیوں سے آرام آرام سے مساج کریں ایسا کرنے سے خون کی روانی میں بہتری آتی ہے اور  آنکھوں کے اردگرد داغ دھبے اور جھریوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے  اس عمل کو  اپنی عادت بنالیں  کیونکہ یہ آنکھوں کی صحت کے لئے بہتریں  اور آسان طریقہ ہے ۔

آنکھوں کا ماسک استعمال کریں

آنکھوں کی سوزش کو ختم کرنے کے لئے 10 منٹ کے لئے   آنکھوں کا ماسک  استعمال کریں  اس عمل کو کرنے سے آپ کی آنکھیں  ملائم  ہوجاتی ہیں اور اگر آپ کے پاس ماسک موجود نہیں ہے تو برف کی ٹکیا سے آنکھوں کا مساج کرلیں اس عمل کو کرنے سے بھی آپ کو   ماسک استعمال کرنے جیسا فائدہ ہوگا۔

Read Comments