شائع 15 فروری 2016 02:13pm

لندن :بافٹا ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد

لندن :لندن میں ہالی ووڈ اداکاروں کو سراہنے کیلئے بافٹا ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی۔ ہالی ووڈ فلم دی ریووننٹ سب سے زیادہ ایوارڈ لے کر سرفہرست رہی۔فلم نے بہترین اداکار،بہترین ہدایتکار سمیت پانچ ایوارڈ حاصل کئے۔

لندن میں بافٹا ایوارڈ کی تقریب میں فلمی ستاروں کی ریڈ کارپیٹ واک نے شائقین کے دل جیت لئے۔امریکی سینما گھروں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے کے بعد بافٹا ایوارڈ تقریب میں بھی ہالی ووڈ فلم دی ریووننٹ چھائی رہی فلم نے پانچ ایوارڈ حاصل کرکے میلا لوٹ لیا۔لیونارڈو ڈی کیپریو نے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔

بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ فلم دی ریووننٹ کے ہی ڈائریکٹر نے جیتا۔بہترین فلم بھی دی ریووننٹ ہی قرار پائی۔چار ایوارڈز کے ساتھ ہالی ووڈ فلم میڈ میکس فیوری روڈ دوسرے نمبر پر رہی فلم نے بہترین ایڈیٹنگ اور بہترین میک اپ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

Read Comments