اپ ڈیٹ 04 مارچ 2016 07:46am

اونچی ہیل پہننا خطرے کا باعث

آج کل ہر کوئی پر کشش لگنے کے لئے خواہ وہ مرد ہو یا عورت نت نئے طریقے اور فیشنز اختیار کرتا رہتاہے اورا س بات کا بھی خیال نہیں رکھتا کہ کیا چیز اس کے لئے سود مند ہے اور کیا چیز نقصان دہ ہے۔ایک نئی تحقیق کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ اونچی ہیل والے جوتے مردوں اور عورتوں دونوں کے لئے نقصان دہ ہیں۔

اگر چہ اس جدید دور میں مرد اور خواتین اونچی ایڑی والے جوتے پہن کر خودکو زیادہ پر کشش محسوس کرتے ہیں مگر وہ یہ بات نہیں جانتے کہ مسلسل اونچی ایڑی والے جوتے پہننے سے جسم کی اندرونی ساخت کو کافی نقصان پہنچتا ہے ۔ماہرین نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مسلسل اونچی ہیل انسان کے جسم کی اندرونی ساخت میں نقص پیدا کردیتی ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اونچی ایڑی والے جوتے سے انسان کے پٹھوں کے فائبرز سکڑ کر چھوٹے ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے انسان کو چلنے پھرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور ایسی صورتحال میں وہ نس موٹی ہونا شروع ہوجاتی ہے یا غبارے کی طرح پھول جاتی ہے جو ایڑی اور پٹھوں کو آپس میں ملاتی ہے ۔

اور یہی وجہ ہے جب اونچی ایڑی والے جوتے استعمال کرنے والی خواتین جب بغیر ہیل والے جوتے پہنتی ہیں تو انہیں اپنے پیروں اور ٹانگوں میں شدید درد محسوس ہوتا ہے۔اسی لئے ہمیں مسلسل اونچی ایڑی والے جوتے استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔

Read Comments