حکومت سندھ مدارس کو یک طرفہ نشانہ نہ بنائے،مفتی منیب

شائع 15 فروری 2016 05:32pm

کراچی:چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کہتے ہیں حکومت سندھ مدارس کو یک طرفہ نشانہ نہ بنائے، مدارس کی رجسٹریشن کے لیے نیا بل متعارف کرانا باعث تشویش ہے۔

کراچی میں دارلعلوم نعیمیہ فیڈرل بی ایریا میں اتحاد تنظیمات مدارس کے رہنماوٴں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا حکومت سندھ کی جانب سے مدارس کی رجسٹریشن پرتحفظات ہیں۔

مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا مدارس کی رجسٹریشن پروفاقی حکومت سے معاملات طے پاچکے ہیں۔ مفتی منیب نے کہا نفرت انگیز تقاریر پر پابندی عائد کی جائے لیکن کسی اقدام سے دینی مدارس کی خودمختاری متاثرنہیں ہونی چاہیے۔

Read Comments