ریلوے سے سفارش کلچر کا خاتمہ کر دیا ہے،سعد رفیق

شائع 15 فروری 2016 06:00pm

لاہور:وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاوٴس سے کبھی ریلوے کے معاملات میں مداخلت نہیں کی گئی۔ریلوے پولیس میں حالیہ بھرتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں۔

لاہور میں ریلوے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس کسی کی ذات کو نہیں ریاست کو جوابدہ ہے،حکومت نے ریلوے ملازمین کے تمام مطالبات پورے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے اہلکار کسی کی بھی سفارش نہ مانیں،ریلوے سے سفارش کلچر کا خاتمہ کر دیا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے پولیس میں اصلاحات کے لیے دیانتدار ٹیم کا انتخاب کیا۔ریلوے میں حالیہ بھرتیاں بھی میرٹ پر کی گئی ہیں۔

Read Comments