Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ غریب عوام کو مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبوچنا بھی دہشت گردی ہے۔ کرپٹ بیورو کریسی ملک و قوم کے لیے داعش سے بھی بڑا خطرہ ہیں۔لاہور میں ٹاون شپ مارکیٹ کے تاجروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا حکومت عوام کو داعش سے ڈرانے کی بجائے سرکاری اداروں میں بیٹھے کرپٹ افسران کو پکڑے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ بیوروکریسی اس قوم کے لیے داعش سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ غریب عوام ٹیکس اور مہنگائی کے اضافی بوجھ تلے دب چکے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مارچ میں کرپشن کے خلاف ملک گیر تحریک کا آغاز کر رہے ہیں جبکہ کے پی کے حکومت احتساب کمیشن کے بارے میں اپنی پوزیشن واضح کرے۔ اس موقع پر سراج الحق دوکانداروں اور عوام میں گھل مل گئے انہوں نے سو روپے کے پکوڑے بھی خرید کر کھائے۔
لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ غریب عوام کو مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبوچنا بھی دہشت گردی ہے۔ کرپٹ بیورو کریسی ملک و قوم کے لیے داعش سے بھی بڑا خطرہ ہیں۔
لاہور میں ٹاون شپ مارکیٹ کے تاجروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا حکومت عوام کو داعش سے ڈرانے کی بجائے سرکاری اداروں میں بیٹھے کرپٹ افسران کو پکڑے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ بیوروکریسی اس قوم کے لیے داعش سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ غریب عوام ٹیکس اور مہنگائی کے اضافی بوجھ تلے دب چکے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مارچ میں کرپشن کے خلاف ملک گیر تحریک کا آغاز کر رہے ہیں جبکہ کے پی کے حکومت احتساب کمیشن کے بارے میں اپنی پوزیشن واضح کرے۔ اس موقع پر سراج الحق دوکانداروں اور عوام میں گھل مل گئے انہوں نے سو روپے کے پکوڑے بھی خرید کر کھائے۔