کراچی:اتحاد ٹاؤن سے 5 مطلوب ملزمان گرفتار

شائع 16 فروری 2016 06:06am

کراچی:کراچی کے علاقے اتحاد ٹاوٴن سے مبینہ دہشتگردوں سمیت پانچ مطلوب ملزمان گرفتار اور سنگر چورنگی کے قریب نامعلو م افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کرائم برانچ ون نے اتحاد ٹاوٴن میں کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان پولیس کو مطلوب 5 ملزمان گرفتار کرلئے، ملزمان کا ایک ساتھی بلوچستان پولیس میں ہے،ملزمان قتل بھتہ خوری اغوابرائے تاوان سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

ادھر سپرہائی وے کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد مارے گئے، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، ادھر سینٹرل جیل سے اغوا برائے تاوان کا قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، غفلت برتنے پر جیل سپریٹنڈینٹ مرتضٰی شیخ کو معطل کردیا۔

دوسری جانب سنگر چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور گزری میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

Read Comments