Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
شکارپور:شکارپور میں کچے کے علاقے میں پولیس مقابلے میں چار ملزمان مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوئے،پنوں عاقل میں بھی پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔سندھ میں ڈاکووٴں کیخلاف گھیرا مزید تنگ ،پولیس کی کچے کے علاقے میں تابڑ توڑ کارروائیاں ،ایس ایس پی شکارپور ناصر آفتا ب کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کچے کے علاقے میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی جس سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں چار ملزمان مارے گئے،، مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ دوسری طرف پنوں عاقل کے علاقے میں بھی پولیس نے کارروائی کی،مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
شکارپور:شکارپور میں کچے کے علاقے میں پولیس مقابلے میں چار ملزمان مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوئے،پنوں عاقل میں بھی پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔
سندھ میں ڈاکووٴں کیخلاف گھیرا مزید تنگ ،پولیس کی کچے کے علاقے میں تابڑ توڑ کارروائیاں ،ایس ایس پی شکارپور ناصر آفتا ب کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کچے کے علاقے میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی جس سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں چار ملزمان مارے گئے،، مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ دوسری طرف پنوں عاقل کے علاقے میں بھی پولیس نے کارروائی کی،مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔