کراچی:ڈاکٹرعافیہ کی رہائش گاہ پرچوکیدارپرتشدد

شائع 16 فروری 2016 09:14am

کراچی:کراچی میں مسلح افراد نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائش گاہ پرچوکیدارکوتشدد کا نشانہ بنایا۔ ڈاکٹرعافیہ کے بچوں کے بارے معلوما ت حاصل کیں اور چلے گئے۔

گلشن اقبال بلاک سیون ابوالحسن اصفہانی روڈ پرڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائش گاہ پرگزشتہ شب مسلح افراد نے چوکیدارکو اسلحہ کے زورپر یرغما ل بناکر تشدد کا نشانہ بنایا۔مسلح افرادنے چوکیدارسے ڈاکٹرعافیہ کے بچوں احمد اورمریم کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ملزمان نے چوکیدارسے بچوں کے اسکول کی معلومات اوران کے آنے جانے کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔

ڈاکٹرعافیہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ پولیس کورپورٹ کردی ہے۔۔ایک ایک کرکے سارے گارڈ واپس لے لئے گئے ۔معلومات حاصل کرنے کے بعد ملزمان چوکیدارکے ہاتھ پاوں باندھ کراسے بے ہوشی کی حالت میں چھوڑگئے،صبح ہونے پرڈرائیورگھرآیا توچوکیدارکے ہاتھ پاؤں کھولے۔

پولیس کا کہناہے کہ واقعے کے بارے میں تصدیق کررہے ہیں ابھی یک طرفہ معاملہ ہے ۔ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت ڈاکٹرعافیہ کی رہائش گاہ پرتعینات پولیس اہلکارڈیوٹی پرنہیں تھے۔اہلکارایک دن چھوڑ کرڈیوٹی دیتے ہیں ۔

Read Comments