شائع 16 فروری 2016 06:55am

ماہرہ کی پہلی جھلک نے بھارتیوں کے ہوش اڑادیے۔۔

ممبئی:پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ کے ساتھ فلم رئیس میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ،فلم میں ان کی پہلی جھلک ہمارے ناظرین کیلئے پیش ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جو بولی وڈ کے بادشاہ کے ساتھ فلم رئیس میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ۔

ماہرہ اپنی فلم رئیس کے حوالے سے میڈ یا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں کیونکہ اس سے پہلے کسی بھی پاکستانی اداکارہ نے شاہ رخ کے ساتھ کام نہیں کیا ،فلم میں ماہرہ کیسی نظر آرہی ہیں یہ جاننے کی بے تابی سب کو ہے۔

اسلئے ماہرہ کی پہلی جھلک ہم لائے ہیں ان تمام لوگوں کیلئے جو ماہرہ اور شاہ رخ کو ایک ساتھ دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔بھارتی نشریاتی ادارے کی ویب سائٹ سے جاری کی گئی تصویر میں ماہرہ لال رنگ کے انڈین شلوار قمیض میں بہت زیادہ خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں اداکار کے ایک ساتھ کام کرنے پر بھارتی انتہا پسند بالکل بھی خوش نہیں ہیں اور اس کا واضح ثبوت شاہ رخ پر ہونے والے حالیہ حملے اور ان کے خلاف نعرے بازی ہے۔

Read Comments