شائع 16 فروری 2016 07:08am

صنم رے نے فتورکو پیچھے چھوڑدیا۔۔۔

ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف اور آدیتیہ رائے کپور کی حالیہ ریلیز ہوئی فلم فتور ،چھوٹے بجٹ کی فلم صنم رے کے آگے ٹک نہ سکی۔

بھارتی خبر رساں ادرے کے مطابق بھارت میں حا لیہ ریلیز ہونے والی فلم فتور کے بہت چرچے ہورہے تھے اور اس کی وجہ تھی فلم کی کاسٹ،جس میں بولی وڈ کی نمبر ون اداکارہ کترینہ کیف،آدیتیہ رائے کپور اور تبو شامل ہیں،فلم کی کہانی محبت پر مبنی ہے،ریلیز سے پہلے خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ فلم اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی جبکہ اس کے مقابل چھوٹے بجٹ کی فلم صنم رے ریلیز ہوئی تھی جس میں پلکٹ سمراٹ اور یامی گوتم نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں ۔

بزنس کے حوالے سے دیکھا جائے تو فتور فلمی پنڈتوں کے معیار میں پوری اترنے میں ناکام ہوگئی ،تین دنوں میں فلم نے صرف چودہ کروڑ گیارہ لاکھ روپے کمائے ہیں۔

اگر بات کی جائے صنم رے کی تو مداحوں کی طرف سے فلم کو اچھا رسپانس ملا ہے اور تین دنوں میں فلم نے چو دہ کروڑ پچیس لاکھ روپے کمائے ہیں۔

Read Comments