ننکانہ صاحب:ٹریفک حادثہ، زخمی طالبہ دم توڑ گئی

اپ ڈیٹ 16 فروری 2016 08:37am

ننکانہ صاحب :ننکانہ صاحب میں مانانوالہ روڈ پر چھ روز قبل ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونیوالی نویں کلاس کی طالبہ دم توڑ گئی،جاں بحق ہونے و ا لوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی۔

ننکانہ صاحب میں دس فروری کو مانانوالہ روڈ پر ایل پی جی ٹینکر،کار اور رکشے میں تصادم ہوگیا تھا،جس کے بعد ٹینکر کو لگنے والی آگ نے دو عمارتوں،گاڑیوں اور دو رکشاوٴں کو لپیٹ میں لے لیا تھا،حادثہ میں زخمی ہونیوالی نویں کلاس کی طالبہ شیزا جو فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں زیرعلاج تھی وہ دم توڑ گئی۔

جس کے بعد حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے،چھ زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے،جس میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Read Comments