دنیا کا تقریباً ہر شخص بے خیالی میں کچھ نہ کچھ بنانے لگتا ہے۔ جیساکہ کبھی کسی سے فون پر بات کرتے ہوئے کسی پاس رکھے کاغذ پر بے خیالی میں کچھ لکھنا شروع کردیا ، یا پھر پھول، پیتیاں وغیرہ بنانا شروع کردیتے ہیں۔کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ تمام باتیں آپ کی شخصیات کی بھی عکاسی کرتی ہیں ؟
جب آپ بے خیالی میں ہاتھ میں پین یا پینسل پکڑے کچھ بنا رہے ہوتے ہیں تو یہ تمام چیزیں آپ کے دماغ کی چلنے والی چیزوں کی عکاسی کر رہی ہوتی ہیں۔
اب آپ بے خیالی میں جو کچھ بھی بناتے یا لکھتے ہیں،ان کا کیا مطلب ہوتا ہے۔ یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔۔۔
٭ انسان بنانا
جو لوگ بے خیالی میں کاغذ پر انسان بناتے ہیں وہ افراد اپنی ذمہ داریوں سے دور بھاگتے ہیں اور وہ افراد اپنے آپ کو اکثر اوقات بے یارومددگار محسوس کرتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنے آپ کو دوسروں سے بالکل الگ تھلگ محسوس کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ ایسے افراد جذباتی طور پر بہت غیر مستحکم ہوتے ہیں۔
٭ آنکھیں بنانا
جو افراد آنکھیں بناتے ہیں اس سے مختلف مراد ہوتی ہیں۔جیسے اگر کوئی بڑی آنکھیں بناتا ہے تو اس کامطلب ان کی شخصیت سبکدوش ہوتی ہے۔ جو بند آنکھیں بناتے ہیں وہ اپنے آپ کو بدلنے سے انکاری ہوتے ہیں۔
٭ دستخط کرنا
جو افراد بے خیالی میں خالی کاغذ پر لا تعداد دستخط کرتے رہتے ہیں ایسے افراد اناپرست اور تکبر والے ہوتے ہیں۔وہ افراد جو باتوں کے دوران بھی مسلسل کاغذ پر دستخط کرتے رہتے ہیں ان کی شخصیت قود غرزی (سلیف سینٹرڈ)ہوتی ہے۔
٭ دائرے بنانا
جو افرادایک ساتھ بہت سارے دائرے بناتے ہیں وہ کسی کے ساتھ کی کھوج میں ہوتے ہیں۔اگرآپ بے خیالی میں ڈھیر سارے دائرے بناتے جاتے ہیں تو اس کا مطلب اپنے آپ کو تنہا محسوس کرتے ہیں اور آپ کو کسی دوست یا ہم سفر کی ضرورت ہے۔
٭ جانور بنانا
جو افراد بے خیالی میں جانور بناتے ہیں وہ گویا اپنے موجودہ جذبات کاغذ پر تشکیل کرتے ہیں۔ٹائیگر اور لومڑی بنانے والے افراد میں غصہ بھرا ہوتا ہے جس کا وہ اظہار نہیں کرتے۔گلہری بنانے والے افراد کسی سے توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔شیر بنانے والے افراد اپنے آپ کو دوسروں سے بڑھ کے تصور کرتے ہیں۔
٭لہروں جیسی لکریں بنانا
لہروں جیسی لکریں بنانے والے افراد کو دوسروں کی کہی ہوئی بات کاکوئی اثر نہیں ہوتا۔ایسے افراد غصے کے بھی تیز ہوتے ہیںاور کبھی کبھار ایسے افراد اپنے آپ کو بہت دکھی بھی محسوس کرتے ہیں۔
٭ چکور، ڈائمنڈ اور دیگر جیومیٹرک اشکال بنانا
وہ افراد جو بے خیالی میں مختلف جومیٹرک اشکال بناتے ہیںوہ اپنے خیالات کسی سے بھی شیئر نہیں کرتے۔ ایسے افراد ضدی ہوتے ہیں، ایسے افراد ہر کام بہت دیکھ بھال اور خیال کے ساتھ کرتے ہیں۔
٭ تیر بنانا
مختلف سمت میں تیر بنانا مختلف شخصیت کی عکاسی کرتا ہے، جیسے اگر کوئی اوپر کی جانب تیر بناتا ہے تو اس کا مطلب وہ شخص لوگوں کا بہت پسندیدہ ہے ، اگر کوئی نیچے کی جانب تیر بناتا ہے تو اس کا مطلب وہ شخص خود مرکوز(سلیف فوکسڈ)ہے ، جو افراد بائیں جانب تیر بناتا ہے تو اس کا مطلب وہ اپنے ماضی میں الجھا ہوا ہے اور اگر کوئی دائیں جانب تیر بناتا ہے تواس کا مطلب وہ مستقبل کے لیے فکرمند ہے۔
٭ ستارے بنانا
جو افراد بے خیالی میں ستارے بناتے ہیں وہ افراد ہر ایک شخص کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ جب وہ کسی پارٹی میں جائیں تو پارٹی میں موجود ہر ایک شخص کی توجہ انہی کی جانب مرکوز ہوں۔
٭ پھول، بادل اور سورج بنانا
جو افراد بے خیالی میں پھول، بادل اور سورج بناتے ہیںوہ اپنی زندگی سے بہت مطمئن ہوتے ہیں اور آئندہ آنے وقتوں کے لیے بھی پرامید ہوتے ہیں۔پھول ، بادل اور سورج بنانے والے افراد کا رویہ بہت مثبت ہوتا ہے۔
٭کراس بنانا
کراس بنانے والے افراد اپنی کسی غلطی کو لے پشیمان ہوتے ہیںاور اپنی زندگی میں ہونے والی غلطیوں کے لیے خود کو قصور وار ٹھہراتے رہتے ہیں۔
٭ چھوٹے ڈبے، گھر بنانا
چھوٹے ڈبے اور گھر بنانے والے اپنے ارادوں کے بہت پکے ہوتے ہیں ، ایسے افراد جس کام کی ٹھان لیتے ہیں پھر اس کام کو سرانجام کرکے ہی دم لیتے ہیں۔