ممبئی:کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی آنے والی فلم جگا جاسوس تاحال نا مکمل ہے۔ فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا مزید کام باقی ہے جس کے سبب اس کی ریلیز آگے بڑھا دی گئی ہے۔
زرائع کے مطابق فلم کی ریلیز کے منسوخ ہونے میں رنبیر اور کترینہ کے قطع تعلق ہونے کا کوئی لینا دینا نہیں۔ غیر ملکی زرائع سے بات کرتے ہوئے کترینہ کا کہنا تھا کہ فلم کے پروڈیوسرز نے انہیں بتایا کہ فلم جون میں نہیں بلکہ جولائی کے آخر یا اگست میں ریلیزہوگی۔فلم میں مزید کچھ کمیاں باقی ہیں جو پوری کرنی ہیں۔
کترینہ کو انوراگ باسو پر بحیثیت فلم میکر خوب بھروسہ ہے اس لیے وہ ان کے اندیشے کا احترام کرتے ہوئے فلم کی ریلیز میں کسی قسم کی جلد بازی نہیں چاہتیں۔